مقبوضہ بیت المقدس میں ٹی آر ٹی کی براہ راست نشریات میں اسرائیلی فورسسز کی مداخلت

اسرائیل جو کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں قتل عام کر رہا ہے، اس نے مسجد الاقصی میں بھی اپنی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا ہے

2079826
مقبوضہ بیت المقدس میں ٹی آر ٹی کی براہ راست نشریات میں اسرائیلی فورسسز کی مداخلت

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی القدس میں ترکیہ  ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کی براہ راست نشریات میں مداخلت کی۔

اسرائیلی پولیس نے لائیو نشریاتی ڈیوائس کی کیبل کھینچ لی جس کی وجہ سے نشریات میں خلل پڑا۔

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے کئی ہفتوں سے  روکنے والی اسرائیلی پولیس نے مسجد  اقصیٰ کے گرد نماز جمعہ ادا  کرنے کے خواہاں فلسطینیوں کے خلاف مداخلت کی۔

اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر پریس کے ارکان کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورسز نے ٹی آر ٹی نیوز کی براہ راست نشریات روکنے کی کوشش کی۔ ا

اسرائیل جو کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں قتل عام کر رہا ہے، اس نے مسجد الاقصی میں بھی اپنی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حملوں کے سائے میں 11 ویں   جمعہ کے روز بھی  مسجد اقصیٰ کے اطراف کا علاقہ لوہے کی رکاوٹوں سے گھرا ہوا تھا۔

الاقصیٰ میں داخل ہونے کے خواہشمند فلسطینیوں کو ہٹ دھرمی کے ساتھ اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے خواہشمند فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وسیع پابندیاں 11 ہفتوں سے جاری ہیں۔

اسرائیل کی پابندیوں کے باعث مسجد اقصیٰ کا حرم، اندرونی حصہ اور صحن جمعہ کی نماز کے دوران خالی دیکھا گیا۔

اسرائیلی فورسز خاص طور پر جمعہ کے دن فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتیں اور الاقصیٰ کے گرد جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف سخت مداخلت کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں