حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کی فوجی بیس پر حملہ

موزوں اسلحے کے ساتھ اسرائیل کی المالکیہ فوجی بیس پر حملہ کیا گیا ہے: حزب اللہ

2075715
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کی فوجی بیس پر حملہ

حزب اللہ تحریک نے لبنان کے جنوب سے اسرائیل کے عسکری مقام پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ "موزوں اسلحے کے ساتھ اسرائیل کی المالکیہ فوجی بیس پر حملہ کیا گیا ہے"۔

تاہم لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'این این اے' کے مطابق اسرائیل کے مسلح ڈرون نے بیت لیف اور رامایا  شہروں پر بمباری کی ہے۔ علاوہ ازیں کفریاتر کی فضاوں میں ایک میزائل پھٹ گیا ہے اور میزائل کے ٹکڑے ایک گاڑی پر گرے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کے 100 مجاہد شہید اور اسرائیل کے 6 فوجی ہلاک ہو چُکے ہیں۔

جھڑپوں کی وجہ سے لبنان میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 24 اور اسرائیل میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 5 ہے۔



متعللقہ خبریں