رفح سرحدی چوکی کو دوبارہ سےح بند کیے جانے کی افواہوں کی مصر نے تردید کر دی

"رفح  سرحدی چوکی(آج) ہفتہ کو معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور ہم ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں کہ سرحدی گیٹ بند کر دیا گیا ہے۔"

2071671
رفح سرحدی چوکی کو دوبارہ سےح بند کیے جانے کی افواہوں کی مصر نے تردید کر دی

 

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ رفح  سرحدی چوکی کو  بند کر  دیا گیا ہے، یہ آج بھی "معمول " کے مطابق  کام کر رہی ہے۔

میڈیا آفس نے فلسطینی ہلال احمر کے اس اعلان کے حوالے سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا کہ اسرائیل نے رفح بارڈر گیٹ سے غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کا داخلہ روک دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"رفح  سرحدی چوکی(آج) ہفتہ کو معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور ہم ان افواہوں کی تردید کرتے ہیں کہ سرحدی گیٹ بند کر دیا گیا ہے۔"

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے آج رات جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فورسز یکم دسمبر سے "مزید اطلاع تک" مصر سے امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گی اور وہ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے  آ نے والے  امدادی ٹرک ممکنہ طور پر فی الفور علاقے سے نکل جائیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے  مابین 4 روزہ "انسانی توقف" 24 نومبر بروز جمعہ   شروع ہوا تھا جس میں تین دن کی توسیع کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں