ایلون مسک غزہ کا دورہ کریں اورتباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں:حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکہ کے ارب پتی کاروباری شخصیت  ایلون مسک کو غزہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا وہ غزہ کا دورہ کریں اور یہاں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں

2070282
ایلون مسک غزہ کا دورہ کریں اورتباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں:حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکہ کے ارب پتی کاروباری شخصیت  ایلون مسک کو غزہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا وہ غزہ کا دورہ کریں اور یہاں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

یہ بات حماس کے سینئیر عہدے دار کی طرف سے  ٹیلی گرام پرکہی گئی ہے۔

بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایلون مسک غزہ آئیں اور قتل و غارت گری اور اسرائیلی بمباری سے کی گئی تباہی کو دیکھیں تاکہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی گئی تباہی کو معروضیت کے اعلیٰ معیار کے ساتھ اور پوری سچائی کے ساتھ دیکھ سکیں انہیں اندازہ ہو کہ اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کو کس طرح بمباری کا نشانہ بنایا۔

پریس کانفرنس میں اسامہ حمدان کا نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ پیر کے روز اسرائیل کا دورہ کیا تھا، ایلون مسک ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ  شروع کیا تھا۔

ایلون مسک نے وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات میں  اسرائیل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت پھیلانے کو روکنے کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہوا کریں گے۔



متعللقہ خبریں