اسرائیل نے فلسطینیوں کی اپنے گھروں کی طرف واپسی ممنوع کر دی

اسرائیل، غزّہ کے جنوب سے شمال کی طرف واپسی کی اجازت نہیں دے گا، غزّہ کے شہری انسانی وقفے کو جنوب کی طرف ہجرت کے لئے استعمال کریں: آویشے آڈرائی

2068888
اسرائیل نے فلسطینیوں کی اپنے گھروں کی طرف واپسی ممنوع کر دی

اسرائیلی فوج نے، غزّہ کے شمال سے جنوب کی طرف دھکیلے گئے فلسطینیوں کی، انسانی وقفے کے دوران اپنے گھروں کی طرف واپسی ممنوع کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویشے آڈرائی نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزّہ کا شمالی حصہ میدانِ جنگ ہے۔اسرائیل، غزّہ کے جنوب سے شمال کی طرف واپسی کی اجازت نہیں دے گا لہٰذا غزّہ کے شہری جھڑپوں میں انسانی وقفے کو جنوب کی طرف ہجرت کے لئے استعمال کریں"۔

آڈرائی نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ شہر کی شمالی سرحد سے ایک کلو میٹر دُور رہنے اور سمندر میں داخل ہونے سے پرہیز کرنے کی وارننگ دی  ہے۔

واضح رہے کہ غزّہ پر اسرائیل حملوں کے دوران 17 لاکھ 50 ہزار شہریوں کو جنوب کر طرف ہجرت پر مجبور کر دیا گیا تھا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ انسانی وقفہ 24 نومبر بروز جمعہ بمطابق مقامی وقت صبح 7 بجے شروع ہوا تھا۔ وقفے کے دوران دونوں طرف سے قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں