دنیا بھر کی یونیورسٹیوں  میں اسرائیل کے حملوں پر ردعمل   میں مسلسل اضافہ

نیو جرسی میں Rutgers یونیورسٹی بھی امریکہ کی ان یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں کارروائی شروع کی ہے

2142663
دنیا بھر کی یونیورسٹیوں  میں اسرائیل کے حملوں پر ردعمل   میں مسلسل اضافہ
fransa paris ens ogrenciler filistin.jpg
cenevre universite filistin.jpg

دنیا بھر کی یونیورسٹیوں  میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر ردعمل  میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

نیو جرسی میں Rutgers یونیورسٹی بھی امریکہ کی ان یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں کارروائی شروع کی ہے۔

یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپس میں خیمے لگا لیےہیں۔

سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف زیورخ کے طلباء بھی اسرائیلی حملوں پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

طلباء کے ایک گروپ نے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنا  جاری رکھا ہوا ہے۔

جنیوا یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس نے مداخلت کی۔

جس علاقے میں احتجاج ہوا وہاں پولیس نے فلسطینی پرچم اور بینرز اتار لیے ہیں ۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پرسٹیج والی یونیورسٹیوں میں سے  ای این ایس کے طلباء نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔ طلباء نے سکول کےلان  میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔

پیرس میں  ہونے والے ایک مظاہرے میں  اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو 17-21 جون کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی یوروسیٹری میلے میں شرکت سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مظاہرے میں، جس میں حزب اختلاف کے سیاست دانوں نے بھی شرکت کی، "غزہ میں قتل عام بند کرو" اور "وہ ہمیں خاموش نہیں کر سکیں گے" کے بینرز  اٹھائے  رکھے تھے۔



متعللقہ خبریں