غزہ پر اسرائیلی بمباری کا 45 واں روز، کل 13300 فلسطینی جاں بحق

غزہ کی حماس حکومت کا کہنا ہے کہ  غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 13ہزار 300ہوگئی ہے جن میں 5600بچے اور 3550خواتین شامل ہیں، بمباری میں 31ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں

2066772

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں پر مسلط کی گئی جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے ۔ صیہونی فوج نے غزہ میں انڈونیشین اسپتال پر بھی بمباری کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 14 فلسطینی جاں بحق  ہوگئے۔

 اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ، اطراف میں شدید بمباری ، اسپتال کا جنریٹر بھی بند کر دیا گیا ہے،شمالی غزہ میں یہ آخری فعال اسپتال بچا تھا امکان ہے کہ  اسرائیلی افواج وہی کچھ دہرانے والی ہیں جو الشفا اسپتال میں ہوا ہے ۔

اقوام متحدہ کے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ 2017 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سےانہوں نے شہریوں کا اتنے بڑے پیمانےپر قتل عام نہیں دیکھا جتنی ہلاکتیں غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے دوران ہوئی ہیں۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے، انہیں امید ہے کہ قطر کی ثالثی میں کچھ اسیروں کی رہائی کے لئے لڑائی میں وقفے کے بدلے میں کچھ قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب  چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز ایک فون کال میں اسرائیل اور حماس کی جنگ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےانسانی بحران کو مزید سنگین ہونے سے بچانے پر اتفاق کیا ہے۔

متعللقہ خبریں