بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز پر قبضے میں ہمارا ہاتھ نہیں: ایران

ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے،اسرائیل نے یہ الزام موجودہ صورتحال سے بچنے کے لیے  ایران پر لگایا ہے

2066541
بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز پر قبضے میں ہمارا ہاتھ نہیں: ایران

 ایران نے  یمن میں موجود حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

 ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے،اسرائیل نے یہ الزام موجودہ صورتحال سے بچنے کے لیے  ایران پر لگایا ہے ۔

کنانی نے  اس واقعے سے  لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  علاقے کے مزاحمتی گروپس ایران کی زیر کمان نہیں ہیں،یہ گروپ  اپنے حقوق اور حکومتوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو اپنے مفادات کے تئیں  حرکت کرتی ہیں۔

 گزشتہ روز یمنی انتظامیہ پر قابض حوثیوں  نے خلیج  عدن کے قریب گیلکسی لیڈر نامی اسرائیلی مال بردار جہاز پر قبضہ کر لیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں