اسرائیلی سیکیورٹی فورسسز کی ناکہ بندی کے باعث مسجد اقصی نماز جمعہ کے وقت خالی رہ گئی

اسرائیلی  قوتوں نے  پرانے شہر کے اندر اور اس کے دروازوں پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے خواہش مند فلسطینی نوجوانوں کو ہراساں کیا

2065650
اسرائیلی سیکیورٹی فورسسز کی ناکہ بندی کے باعث مسجد اقصی نماز جمعہ کے وقت خالی رہ گئی

مسجد اقصیٰ کے گرد و نواح  میں  اپنی پابندیوں کو جاری رکھتے ہوئے، اسرائیلی پولیس نے  گزشتہ ہفتوں کی طرح اس ہفتے بھی اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو روکا۔

پرانے شہر  میں آہنی رکاوٹوں کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات کرنے والی اسرائیلی فورسز نے صبح کے اوقات سے ہی فلسطینی نوجوانوں اور بعض اوقات بوڑھے فلسطینیوں کو بھی اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔

اسرائیلی  قوتوں نے  پرانے شہر کے اندر اور اس کے دروازوں پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے خواہش مند فلسطینی نوجوانوں کو ہراساں کیا۔

جن فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے الاقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی  انہوں نے مسجد اقصیٰ کےاطراف  کے علاقے  میں نماز ادا کی۔

اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصی کے قریب واقع ضلع وادی الجوز میں فلسطینی نوجوانوں کے خلاف مداخلت کی، آنسو گیس کے ساتھ ساتھ توما سے بدبودار پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

دریں اثناء ٹی آر ٹی نیوز کی ٹیم جس نے جمعہ کی نماز سے قبل مسجد اقصیٰ جانے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی طرف سے رکاوٹیں ڈالنے اور طاقت کے استعمال کی  اطلاع  دی تھی پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کیا۔

اسرائیلی پولیس نے   علاقے میں  محض واقعات کی رپورٹنگ کرنےو الی ٹی آر ٹی نیوز کی ٹیم کے خلاف  جسمانی طور پر مداخلت کرنے کے بعدTRT نیوز کا کیمرہ اپنی بندوق کے بیرل سے توڑ دیا۔

اسرائیلی فورسز نے اس سے قبل ٹی آر ٹی نیوز کی ٹیموں کو غزہ کی پٹی اور بیت القدس  میں مختلف بہانوں سے رپورٹنگ سے روکا تھا۔قوتوں



متعللقہ خبریں