غزہ: اسرائیلی طیاروں کی حماس بیورو چیف کے گھر پر بمباری

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ، وسطی غزہ میں واقع نصائرت مہاجر کیمپ میں ایک مکان پر بم آن گرا جس سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع ہے

2065012
غزہ: اسرائیلی طیاروں کی حماس بیورو چیف کے گھر پر بمباری

 اسرائیلی فوج کا زیر محاصرہ غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے،

 غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں پر اسرائیلی  جنگی طیاروں اور توپ خانوں نے شدید بمباری کی ہے ۔

 فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ، وسطی غزہ میں واقع نصائرت مہاجر کیمپ میں ایک مکان پر بم آن گرا جس سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع ہے ۔

 شمالی غزہ میں انڈونیشیا اسپتال اور بیت الحیہ  اسرائیلی بمباری کی زد میں رہے۔بالخصوص  رمل نامی محلے پر شدید بمباری جاری ہے۔

 علاوہ ازیں، اسرائیلی طیاروں  نے وسطی پٹرول اسٹیشن نامی علاقے پر بمابری کی جس میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق، غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع صابرہ قصبے  پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں تقریباً 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری کی۔

بیان میں یہ دعوی کیا گیا  ہے  کہ متعلقہ گھر کو بعض اوقات حماس کی  اعلی شخصیات کے لیے میٹنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حماس کے رہنما ہنیہ حملے کے وقت غزہ کی پٹی سے باہر تھے۔

 یاد رہے کہ  سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے ساڑھے گیارہ ہزار  فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے   خان یونس پر پرچیاں گراتے ہوئے فلسطینیوں کو بعض علاقوں سے نکل جانے کا کہا ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں