اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی شہری ہلاک

ایک زخمی فلسطینی  کو اسپتال  لیجائے جانے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں نے اسے زبردستی ایمبولینس سے  اتار کر  حراست میں لے لیا

2064103
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینی شہری ہلاک

مغربی کنارے میں تل کریم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی  ڈراون  سے داغے گئے  راکٹ کے گرنے  سے مزید 3 فلسطینی جان کی بازی ہار   گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق تل کریم کے ثابت اسپتال نے اعلان کیا  ہے کہ اسرائیلی  ڈراون  سے داغے گئے راکٹ کی زد میں آکر 3 فلسطینی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خصوصی دستوں کے ساتھ تل کریم پر چھاپہ مارنے والے  اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں  ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں گھروں کی چھتوں پر متعین  اسرائیلی نشانہ بازوں  نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ہلاک شد گان  کے علاوہ مزید 4 نوجوان  نشانہ بازوں کی  گولیوں سے مختلف طریقوں سے زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے علاقے میں آنے والی ایمبولینسوں کو روکا اور سخت تلاشی کے بعد زخمیوں تک پہنچنے کی اجازت دی۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایک زخمی فلسطینی  کو اسپتال  لیجائے جانے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں نے اسے زبردستی ایمبولینس سے  اتار کر  حراست میں لے لیا۔

گھروں اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا عمل  جاری  ہونے کے وقت فوجیوں کے  ہمراہ  علاقے میں لائے جانے والے بلڈوزر وں نے  تل پناہ گزین کیمپ کے داخلی دروازے پر  شاہراہ المدارس کی کھدائی کی جس سے بنیادی  ڈھانچے کو  شدید نقصان پہنچا۔ تعمیراتی مشینوں نے  شہر میں  بیت المقدس یونیورسٹی  کے ایک حصے کو بھی تباہ کر دیا۔

تل کریم پناہ گزین کیمپ میں اسلامی اور قومی مزاحمتی گروپوں نے شہر میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مشرق میں بیت عینون کے قریب ایک فلسطینی پر گولی چلا دی، جس سے نوجوان کی موت  واقع ہو گئی۔

اس طرح 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 193 ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں