اقوام متحدہ کے نمائندوں کو ویزہ نہیں ملے گا: اسرائیل

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نےکہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کے باعث اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو اسرائیل کا ویزا نہیں دیں گے

2055846
اقوام متحدہ کے نمائندوں کو ویزہ نہیں ملے گا: اسرائیل

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو اسرائیل کا ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے اسرائیلی سرکاری ٹی وی KAN سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کے باعث اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو اسرائیل کا ویزا نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کے  نائب سیکریٹری جنرل انسانی امور کو بھی ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

گیلاد اردان نے انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

اس موقع پر اُنہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف وزری کا مرتکب قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں