اسرائیل میں مداخلت کے دعوے مسترد کرتے ہیں: ایران

امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اسرائیل کے خلاف ایرانی مداخلت کے بارے میں کہا کہ یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں جو کہ امریکہ کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں

2051540
اسرائیل میں مداخلت کے دعوے مسترد کرتے ہیں: ایران

ایران نے  اسرائیل فلسطین تنازعے میں مداخلت کے دعوے مسترد کر دیئے ہیں۔

 تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے  اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی میڈیا کی طرف سے  اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں ایرانی مداخلت کے بارے میں کہا کہ یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں، فلسطینی مزاحمتی قوتیں صیہونی طاقتوں کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف  جدوجہد  کر رہی ہیں،اس طرح کے امریکی  ہتھکنڈے  غزہ کی عوام پر حملوں اور صیہونی طاقتوں کو دی جانے والی حمایت کا کھلا ثبوت ہیں۔

یاد رہے کہ  ایران نے  گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے توسط سے یہ بیان جاری کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے حملے نہ روکے توایران مداخلت کرے گا۔



متعللقہ خبریں