اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

یہ اجلاس 18 اکتوبر 2023 بروز بدھ سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکرٹریٹ جنرل  ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا

2050878
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم اسرائیلی ناکہ بندی اور شدید حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی اپیل پر وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں "غزہ میں فلسطینی اسرائیل تنازع سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی"۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس 18 اکتوبر 2023 بروز بدھ سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکرٹریٹ جنرل  ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا۔



متعللقہ خبریں