ہنگامی حکومت کا قیام،اسرائیلی پارلیمان نے منظوری دے دی

پارلیمان کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حکومت جو کہ غزہ کی پٹی پر جنگ ​​کے دوران کام کرے گی کو 64 اراکین کی حمایت سے منظور کیا گیا ہے جس کو مخالفت میں  چار ووٹ  ملے ہیں

2050398
ہنگامی حکومت کا قیام،اسرائیلی پارلیمان نے منظوری دے دی

اسرائیلی پارلیمان کینیسٹ نے ایک ہنگامی حکومت کے قیام کی منظوری دی ہے جو غزہ کی پٹی میں تمام تنازعات کے دوران کام کرے گی۔

پارلیمان کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حکومت جو کہ غزہ کی پٹی پر جنگ ​​کے دوران کام کرے گی کو 64 اراکین کی حمایت سے منظور کیا گیا ہے جس کو مخالفت میں  چار ووٹ  ملے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مرکزی  حزب اختلاف لیڈر اور سابق وزیراعظم یائر لاپڈ اس حکومت میں شامل نہیں ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حکومتی معاہدے میں متنازعہ "عدالتی اصلاحات" کی قانون سازی کو منجمد کرنا بھی شامل ہے، جو اسرائیل کے اندر تقسیم اور بڑے پیمانے پر احتجاج کا باعث بنا جبکہ  اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کے دوران حکومت کی حمایت یافتہ کوئی بھی غیر متعلقہ بل یا تجویز  کو پارلیمان میں پیش  نہ  کیا جائے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن KAN کے مطابق، حکومت اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور حزب اختلاف کے رکن بینی گینٹز کے درمیان ایک معاہدے سے تشکیل دی گئی تھی، جس میں گینٹز کی پارٹی بلیو وائٹ کے پانچ ارکان وزیر کے طور پر کام کریں گے۔

 اس کابینہ میں مزید پانچ ارکان شامل ہوئے جن میں سابق وزیر دفاع گانٹز، موجودہ وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور وزیر اعظم نیتن یاہو بھی شامل تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں