لیبیا میں سیلاب سے 6 ہزار افراد ہلاک

وسری جانب، ایچ او آر کی جانب سے مقرر کردہ حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب کے 96 گھنٹے بعد دو افراد کو بچا لیا

2037717
لیبیا میں   سیلاب سے 6 ہزار افراد ہلاک

لیبیا کے مشرق میں ایوان نمائندگان (HoR) کی جانب سے مقرر کردہ حکومت کی وزارت داخلہ سے منسلک ہنگامی کمیٹی کے ترجمان ولید العرفی نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 6 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے کہا ترک سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ شام دیرنا میں ایک خاندان کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ  خاندان کے ایک فرد نے ترک ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، انہوں نے کہا کہ  ترک ٹیم نے اپنی کوششوں کے نتیجے میں خاندان کے تمام افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔

دوسری جانب، ایچ او آر کی جانب سے مقرر کردہ حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے سیلاب کے 96 گھنٹے بعد دو افراد کو بچا لیا۔

بتایا گیا ہے کہ دیرنا میں تباہی کے 96 گھنٹے بعد لیبیا کی تلاش اور امدادی ٹیموں نے 26 سالہ نبیل منصور سلیمان اور 34 سالہ رمضان الفیطوری کو ملبے سے زندہ نکال لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچائے گئے افراد صحت مند ہیں  اور وہ درنے کے فیلڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

طوفان "ڈینیل" جو وسطی بحیرہ روم میں موثر تھا اور 10 ستمبر کو لیبیا کے مشرق سے ٹکرایا  جس کے نتیجے میں  بن غازی، بیدا، مرج، سوس اور درنا کے شہروں میں سیلاب آیا ۔

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 6 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں