سعودی عرب: بکلاوا کے ڈبوں میں چھپائی منشیات کی 22 لاکھ سے زائد گولیاں ضبط

جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز  انتظامیہ  نےنے کیپٹاگون کی 22,42,560 گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا  جو کہ  بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھی

2024150
سعودی عرب: بکلاوا کے ڈبوں میں چھپائی منشیات کی  22 لاکھ  سے زائد گولیاں ضبط

سعودی عرب میں پولیس اور انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں قبضے میں لےلیں۔

جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز  انتظامیہ  نےنے کیپٹاگون کی 22,42,560 گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا  جو کہ  بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔

کسٹمز حکام  نے بتایا کہ مٹھائی کی ایک کھیپ موصول ہوئی تھی جس میں "بکلاوا" پیسٹری بھی تھی، اس کی جانچ کے لیے کسٹم حکام نے جدید طریقہ اپنایا تو اسکیننگ کے دوران پتہ چلا کہ بکلاوا پیسٹری کی تہوں میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

منشیات ضبط کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق اس کھیپ سے بتایا جاتا ہے اور وہ مبینہ طور پر منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں