اسرائیلی فوج نے عسکری مہاجر کیمپ میں ایک فلسطینی کے مکان کو تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے رات گئے ایک بڑے قافلے کے ساتھ نبلوس شہر میں عسکری مہاجر  کیمپ پر دھاوا بول دی

2021877
اسرائیلی فوج نے عسکری مہاجر کیمپ میں ایک فلسطینی کے  مکان کو تباہ کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نبلوس میں عسکری مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود فلسطینی حوروشہ خاندان کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے رات گئے ایک بڑے قافلے کے ساتھ نبلوس شہر میں عسکری مہاجر  کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

فوجیوں نے فلسطینی عبدالفتاح حوروشہ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، جس پر 26 فروری کو موضع  حووارہ میں دو یہودی آباد کاروں کو قتل کرنے کا الزام تھا اور بعد میں اسرائیلی فوج نے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فوجیوں کی فوٹیج شیئر کی جس میں حوروشا کے خاندانی گھر کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔

چھاپے کے دوران علاقے میں مقیم فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کو روکنے کے لیے ٹائر جلائے، پتھراؤ کیا  اور پٹاخے پھینکے۔ اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے مداخلت کی۔

اسرائیلی فوج نے اسرائیلیوں پر  جانی نقصان کے حامل حملوں میں ،  مجرم کے خاندان کے گھر کو مسمار کر دیتی ہے۔

اسرائیل کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ یہ ’جرائم کی شخصیت‘ کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔



متعللقہ خبریں