یمن میں اقوام متحدہ  ورلڈ فوڈ پروگرام کے ملازم کے قتل میں ملوث 23 افراد حراست میں لے لیے گئے

اگرچہ ڈبلیو ایف پی کے ملازم، اردنی شہری معید حمیدی کے قتل کا بنیادی مجرم پکڑ لیا گیا ہے  تاہم  حملے کے حوالے سے کارروائی جاری ہے

2015134
یمن میں اقوام متحدہ  ورلڈ فوڈ پروگرام کے ملازم کے قتل  میں ملوث 23 افراد حراست میں لے لیے گئے

یمن میں اقوام متحدہ  ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ملازم کے قتل کے حوالے سے کیے گئے آپریشن کے تحت حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

اگرچہ ڈبلیو ایف پی کے ملازم، اردنی شہری معید حمیدی کے قتل کا بنیادی مجرم پکڑ لیا گیا ہے  تاہم  حملے کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔

تائیز پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہےان کا تعلق اس واقعے سے ہے۔  یہ آپریشن  جہاں حملہ ہوا تھا  کے علاقے  تربی میں جاری ہے۔

اس موضوع پر ایک تحریری بیان میں، تائیز  سیکورٹی فورسز نے اعلان کیا تھا کہ حملے سے متعلق 10 سے زائد افراد کے ساتھ ساتھ حمیدی کے قتل کے مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار حملہ آوروں کی تعداد اور شناخت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ملازم معید حمیدی پر گزشتہ روز تائیز کے ضلع تربی میں ریستوراں سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ کی گی تھی۔

حملے میں اقوام متحدہ کا ملازم حمیدی ہلاک اور متعدد افراد زخمی  ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد یمن میں حوثی باغیوں نے ایک بیان دے کر اس حملے کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں