مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملے فوری طور پر روک دینے چاہیے: اردن کے نائب وزیراعظم

ایمن صفادی   نے  ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حقان  فیدان کے ساتھ دارالحکومت انقرہ میں وزارت میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2006952
مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملے فوری طور پر روک دینے چاہیے: اردن کے نائب وزیراعظم

اردن کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بیرون ملک مقیم اردنی باشندوں کے امور کے وزیر  ایمن صفادی  نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایمن صفادی   نے  ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حقان  فیدان کے ساتھ دارالحکومت انقرہ میں وزارت میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  اردن اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات ہیں، صفادی نے کہا کہ دونوں ممالک ان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ  دینے کو   کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے ساتھ تعلقات نہ صرف مشترکہ مفادات بلکہ خطے کے لیے بھی بہت اہم اور فائدہ مند ہیں، صفادی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی حیثیت سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

صفادی نے کہا کہ انہوں نے علاقائی مسائل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین میں اسرائیلی فوج کے محاصرے اور حملوں پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کیے جانے والے  حملے فوری طور پر بند کیےجانے چاہیے اور  ہم عالمی برادری اس معاملے پر فوری فیصلہ  کرنے اور کشیدگی اور تشدد روکنے کا مطالبہ  کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطین کے لیے 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک مکمل آزاد اور خودمختار ریاست کا قیام بہت ضروری ہے، صفادی نے کہا کہ  کشیدگی کو کم کرنے اور ختم کرنے کا واحد حل "دو ریاستی حل" ہے۔

صفادی نے ترکیہ کی فلسطین پر حساسیت اور اس علاقے میں اس کے "کھلے خیالات" کا شکریہ ادا کیا۔

سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے پر صفادی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمنی کسی  بھی صورت  قابل قبول نہیں ہے۔ اسے آزادی رائے کے طور پر کبھی بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔



متعللقہ خبریں