فلسطین: جنین پر اسرائیلی فضائی حملے اور مہاجر کیمپ کا گھیراو، 3 افراد ہلاک 13 زخمی

اسرائیل کی طرف سے جنین پر فضائی حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک  ہے: فلسطین وزارت صحت

2006022
فلسطین: جنین پر اسرائیلی فضائی حملے اور مہاجر کیمپ کا گھیراو، 3 افراد ہلاک 13 زخمی

اسرائیل کی طرف سے، مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر، جنین پر فضائی حملوں اور چھاپوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی طرف سے جنین پر فضائی حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک  ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنین میں فلسطینیوں کے ایک گھر کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی بلڈوزروں کے ہمراہ شہر پر دھاوا بول دیا اور جنین مہاجر کیمپ کو محاصرے میں لے لیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنین مہاجر کیمپ پر دھاوے میں فلسطینیوں کے بعض گھروں کا گھیراو کر لیا اور ایمبولینسوں کو زخمیوں تک نہیں پہنچنے دیا۔

جنین مہاجر کیمپ کے دخول و خروج کے راستے بند کر دیئے گئے اور اسرائیلی جنگی طیارے بھی شہر کی فضاوں میں پرواز کرتے رہے۔

فلسطین اسلامی جہاد  تحریک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا جواب دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں