اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہروں میں جارحیت، 7 فلسطینی زخمی 12 گرفتار

فوجیوں نے ایریحا شہر میں عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور کئی گھروں کی تلاشی لی

1996591
اسرائیلی فوج کی فلسطینی شہروں میں جارحیت، 7 فلسطینی زخمی 12 گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 7 فلسطینیوں کو زخمی اور 12 کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوصایریحا  اور جینین  شہروں سمیت متعدد علاقوں پر چھاپے مارے۔

فوجیوں نے ایریحا شہر میں عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔

اس دوران علاقے کے لوگوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے ساتھ ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کے ساتھ ساتھاصلی  گولہ بارود سے بھی  مداخلت کی۔

فلسطین ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عقبہ جبر میں اصلی گولیوں سے زخمی ہونے والے 6 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیےایریحا  اسٹیٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے جنین کے گاؤں کیفر دان پر چھاپے میں ایک فلسطینی کو گولیوں سے زخمی بھی کیا۔

بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کیفر دان گاؤں سے 4، رام اللہ میں 6 اور کالکیہ میں 2 افراد کو حراست میں لیا۔

 



متعللقہ خبریں