ایران نے2 ہزار کلومیٹر مسافت کا حامل خیبر میزائل متعارف کروا دیا

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی IRNA  کے مطابق، خیبر نامی درمیانی مسافت  کا حامل بیلسٹک میزائل تہران میں اعلی فوجی سربراہوں کی شرکت کی حامل ایک تقریب میں متعارف کروایا گیا ۔

1990656
ایران نے2 ہزار کلومیٹر مسافت کا حامل خیبر میزائل متعارف کروا دیا

 ایران نے دو ہزار کلومیٹر مسافت کا ایک نیا بیلسٹک میزائل متعارف کروایا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی IRNA  کے مطابق، خیبر نامی درمیانی مسافت  کا حامل بیلسٹک میزائل تہران میں اعلی فوجی سربراہوں کی شرکت کی حامل ایک تقریب میں متعارف کروایا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ دو ہزار کلومیٹر مسافت کا حامل  خیبر میزائل 1500کلوگرام  اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سرکاری ٹی وی  پر اس میزائل  سے متعلق ویڈیو مناظر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 تقریب میں موجود وزیر دفاع محمد رضا آشیتانی نے بتایا کہ یہ میزائل خرم شہر میزائلوں میں سے ایک ہے۔ 

متعللقہ خبریں