ایران: دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد اسرائیلی عوام کی توجہ داخلی بحران سے ہٹانا ہے

ایران، صیہونی ذرائع ابلاغ کی پھیلائی ہوئی افواہوں اور ایران پر عائد کردہ غیر حقیقی الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے: ایران سفارت خانہ

1967604
ایران: دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد اسرائیلی عوام کی توجہ داخلی بحران سے ہٹانا ہے

ایران نے، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں یہودی گاہکوں کی اکثریت والے ریستورانوں اور ہوٹلوں پر حملے کے منصوبے میں ملّوث ہونے کے دعووں کی تردید کی ہے۔

ایران کے ایتھنز سفارت خانے نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ایران صیہونی ذرائع ابلاغ کی پھیلائی ہوئی افواہوں اور ایران پر عائد کردہ غیر حقیقی الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے"۔

بیان میں اسرائیل میں وسیع پیمانے کے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ "اس خود ساختہ منظر نامے کا مقصد عوام کی توجہ کو اسرائیل میں درپیش داخلی بحران سے ہٹانا ہے"۔

واضح رہے کہ یونان کے وزیر برائے شہری تحفظ 'تاکیس تھیوڈوریکاکوس' نے 28 مارچ کو جاری کردہ بیان میں ایران الاصل 2 پاکستانیوں کو حراست میں لینے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ یونان خفیہ ایجنسی اور یونان انسدادِ دہشت گردی یونٹوں کی کاروائیوں کے نتیجے میں حراست میں لئے گئے 2 ایرانی تخریبی کاروائی کی تیاریوں میں تھے۔

تاہم اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ حملے کا منصوبہ ایران نے بنایا تھا اور موساد کی مدد سے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں