سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

اقوام متحدہ کی جانب سے " تنظیم کے تمام تر ارکان سے مساوی رویہ برتنے"  کے مطالبے کے  باوجود   سعودی عرب نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا

1958894
سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

اقوام متحدہ عالمی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس کی میزبانی کرنے والے سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو انٹری ویزا جاری نہیں کیا۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن کی خبر کے مطابق سعودی عرب نے عالمی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس میں مدعو اسرائیلی وفد کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

امریکی ٹیلی ویژن بلوم برگ   کی خبر کے مطابق   ریاض انتظامیہ  نے اس موقف کی کوئی وجہ پیش نہیں کی، اقوام متحدہ کی جانب سے " تنظیم کے تمام تر ارکان سے مساوی رویہ برتنے"  کے مطالبے کے  باوجود   سعودی عرب نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔

سعودی عرب  کے اداروں نے اس موضوع کے حوالے سے تا حال کوئی   بیان جاری نہیں کیا۔

عالمی  سیاحتی تنظیم  کی  18 ممالک  کے 32  ٹورسٹک ویلیجز  کے بارے میں  منعقد ہ دو روزہ کانفرس  کل سعودی عرب کے شہر الا عولہ میں شروع  ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات  موجود نہیں ۔

اس کے علاوہ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان 7 سال کے وقفے کے بعد 10 مارچ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں  "معمول کے امکانات" پر منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع  کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں