اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی بچہ شہید

مغربی کنارے اور دیگر مقامات پر یکجا ہونے والے فلسطینی شہریوں نے  اسرائیل کی غیر قانونی   آباد کاریوں کی تعمیرات اور ان کو وسعت دینے کی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کیا

1958240
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی بچہ شہید

اسرائیلی قوتوں کی مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے   فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قوتوں نے کلکیلیا شہر میں  ایک سولہ سالہ بچے کو سینے پر گولی مارتے ہوئے شدید زخمی کر ڈالا، امیر ممنون نامی یہ لڑکا اسپتال میں   اللہ کو پیارا ہو گیا۔

دوسری جانب مغربی کنارے اور دیگر مقامات پر یکجا ہونے والے فلسطینی شہریوں نے  اسرائیل کی غیر قانونی   آباد کاریوں کی تعمیرات اور ان کو وسعت دینے کی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

کیفر قدوم قصبے میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد شتیوی نے کہا کہ علاقے میں یہودی بستیوں کے خلاف مظاہروں میں استعمال ہونے والی ربڑ کی گولیوں کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مزید برآں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں ہونے والے واقعات میں 3 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

اس حملے کے ساتھ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں