اسرائیلی قابض قوتوں کا دھاوا،نو عمر فلسطینی ہلاک،دو زخمی

فلسطینی امور صحت کے مطابق، اسرائیلی قوتوں  کے حملوں مین ایک 15 سالہ نو عمر محمد ندال سلیم  کی  پشت پر گولی لگی  جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر  لڑکے  بھی  سینے اور ہاتھ پر  گولی لگنے سے  شدید زخمی ہوگئے

1954148
اسرائیلی قابض قوتوں کا دھاوا،نو عمر فلسطینی ہلاک،دو زخمی

 اسرائیلی قابض قوتوں  کی زیر قبضہ  مغربی کنارے میں ایک کاروائی کے دوران  ایک بچہ ہلاک اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قوتوں  نے  شمالی قلقیلیہ سے متصل عزون نامی قصبے کے مشرق میں کاروائی کی ۔

اس کاروائی پر  فلسطنیوں  اور اسرائیلی قوتوں کے درمیں  جھڑپ ہوئی ۔

فلسطینی امور صحت کے مطابق، اسرائیلی قوتوں  کے حملوں میں ایک 15 سالہ نو عمر محمد ندال سلیم  کی  پشت پر گولی لگی  جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر  لڑکے  بھی  سینے اور ہاتھ پر  گولی لگنے سے  شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ  سال رواں کے دوران  مقبوضہ علاقوں  اسرائیلی  فوج اور یہودی آباد کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان فلسطینیوں کی تعداد 68 ہو چکی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں