ایران میں طالبات کے زہر خوانی کے واقعات ،عوام برہم

ابتدائی طور پر گزشتہ سال 30 نومبر کو قم شہر میں ایک اسکول کی 18 طالبات زہر خوانی کا شکار ہو گئی تھیں، جس کے بعد دیگر شہروں میں اس قسم کے واقعات رونما ہونے پر  یہ معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا

1953151
ایران میں طالبات کے زہر خوانی کے واقعات ،عوام برہم

ایران میں تین ماہ کے دوران قم ،تہران اور اصفہان سمیت  بروجرد کے  چودہ اسکولوں  کی 650 طالبات زہر خوانی کا شکار ہو چکی ہیں۔

 اس صورت حال  پر  دعوی  کیا جا رہا ہے کہ  یہ واقعہ دراصل طالبات کو حصول تعلیم سے دور رکھنا ہے ۔

 حکومتی ترجمان علی بہادری جہرومی نے بتایا ہے کہ  زہر خوانی کے اس واقعے  کی تفتیش کےلیے  خفیہ ایجنسی اور امور تعلیم سے تعاون کیا جا رہا ہے۔

 ابتدائی طور پر گزشتہ سال 30 نومبر کو قم شہر میں ایک اسکول کی 18 طالبات زہر خوانی کا شکار ہو گئی تھیں، جس کے بعد دیگر شہروں میں اس قسم کے واقعات رونما ہونے پر  یہ معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا۔

 متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال مظاہروں  کے آغاز سے  مزید زور پکڑ چکی ہے۔

دوسری جانب امور صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات  کی طبی حالت تسلی بخش ہے جس کے بارے میں مزید پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

 نائب ایرانی وزیر صحت  یونس پناہی  نے  کہا ہے کہ بعض عناصر چاہتےہیں کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے بالخصوص لڑکیوں کے اسکول بند کر دیئے جائیں ۔



متعللقہ خبریں