اسرائیلی فوج کی چھاپہ مارکاروائی،متعدد فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پناہ گزین  کیمپ عقبہ جابر پر مارے گئے چھاپے کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق حماس سے تھا

1942427
اسرائیلی فوج کی چھاپہ مارکاروائی،متعدد فلسطینی ہلاک

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج  صبح اسرائیلی فوج  نے غرب اردن کے نواحی علاقے اریحا میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پناہ گزین  کیمپ عقبہ جابر پر مارے گئے چھاپے کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق حماس سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے خفیہ اطلاع پرمشتبہ فلسطینیوں کے ٹھکانے پران کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم اس موقع پر جھڑپ میں متعدد فلسطینی مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے 28 جنوری کو اسرائیلی فیروید یریھو یہودی بستی میں ایک ریستوران پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

دوسری جانب ، حماس کے بیورو چیف اسماعیل حانیہ نے اپنے بیان میں   عقبہ جابر کیمپ کے واقعے کو ایک گھٹیا قتل عام قرار دیا ہے۔

 البتہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں