سعودی عرب: پابندیوں کے باعث توانائی کی رسد منقطع ہونے کا خطرہ ہے

مجھے اندیشہ ہے کہ اشد ضرورت کے وقت تمام شعبوں میں انرجی کی ترسیل منقطع ہو سکتی ہے: وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان

1942198
سعودی عرب: پابندیوں کے باعث توانائی کی رسد منقطع ہونے کا خطرہ ہے

سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ "پابندیوں کے باعث توانائی کی رسد منقطع ہونے کا خطرہ ہے"۔

وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں 'بین الاقوامی انرجی اکانومی سوسائٹی' کی طرف سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔

انرجی کے بہاو میں رکاوٹ بننے والی پابندیوں کے انرجی مارکیٹ  پر اثرات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری میں قابلِ ذکر کمی  اور پابندیاں توانائی کی عالمی رسد  میں رخنوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

انہوں نے پابندیوں کے منفی اثرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اشد ضرورت کے وقت تمام شعبوں میں انرجی کی ترسیل منقطع ہو سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی کہ وہ کن پابندیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

بن سلمان نے کہا ہے کہ گلوبل انرجی منڈیوں کو اوپیک اور اوپیک پلس گروپ پر اعتماد کرنا چاہیےکیونکہ ہم سیاسی مسائل کا حصہ نہیں بنتے اور ہمارے فیصلے تکنیکی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اللہ کرے کہ یہ میری غلط فہمی ہو لیکن اس وقت جو حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے انرجی کی سپلائی میں مسائل کا احتمال قوی دِکھائی دے رہا ہے"۔

واضح رہے کہ یورپی یونین ممالک کی  طرف سے جون کے مہینے میں قبول کردہ، روس سے براستہ سمندر ڈیزل ، پیٹرول اور دیگر ریفائنری پیٹرول مصنوعات  کی درآمد  پر پابندی اور ان مصنوعات پر سیلنگ پرائس کے اطلاق  کا ،فیصلہ  کل سے نافذالعمل ہو گیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے یورپی یونین ممالک اب روس سے ڈیزل اور دیگر پیٹرول مصنوعات خرید نہیں سکے گا۔



متعللقہ خبریں