مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،9 فلسطینی ہلاک

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنین کیمپ میں گھنٹوں قبل شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 9 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

1938241
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،9 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کر دیا اور جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں  جن  میں 9 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنین کیمپ میں گھنٹوں قبل شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 9 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت نے کیمپ کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ میں موجود مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے جس سے اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ صہیونی فوجیوں نے گولیوں اور گیس بموں سے فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ  اسرائیلی فوج نے کیمپ میں بجلی کی  فراہمی منقطع کر دی اور ایمبولینس کے عملے اور صحافیوں کو جنین میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ایک اسرائیلی بلڈوزر نے شمالی مغربی کنارے میں جنین  ہسپتال کے قریب گاڑیوں اور دکانوں کو تباہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی فوج مغربی کنارے میں فلسیطینوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔



متعللقہ خبریں