جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات ادا کیں

جنونی یہودی آباد کاروں کے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس  بھی مسجد اقصیٰ سے نکل  گئی

1936756
جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی  پر اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات ادا کیں

اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والے جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق 216 یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں آج صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

جہاں کچھ جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی میں اسرائیلی پرچم لہرایا، وہیں کچھ آباد کاروں نے مذہبی رسومات بھی  ادا کیں۔

جنونی یہودی آباد کاروں کے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس  بھی مسجد اقصیٰ سے نکل  گئی ۔

26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد الاقصی،  اردن کی القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام ہے۔



متعللقہ خبریں