غزہ کے قریب واقع یہودی بستیوں کی حفاظت کےلیے دیوار تعمیر ہوگی:اسرائیل

وزارت  نے اپنے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ  اس دیوار کی تعمیر کا مقصد غزہ کی طرف سے داغے جانے والے ٹینک شکن میزائلوں کے اثرات کو آبادیوں سے دور رکھنا ہے

1928819
غزہ کے قریب واقع یہودی بستیوں کی حفاظت کےلیے دیوار تعمیر ہوگی:اسرائیل

 اسرائیلی وزارت  دفاع غزہ کی سرحد  کے قریب واقع یہودی بستیوں کے اطراف میں 4٫6 کلومیٹر طویل  دیوار تعمیر کرے گی ۔

 وزارت  نے اپنے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ  اس دیوار کی تعمیر کا مقصد غزہ کی طرف سے داغے جانے والے ٹینک شکن میزائلوں کے اثرات کو آبادیوں سے دور رکھنا ہے۔

 وزارت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں  4٫6 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ  غزہ کی سرحد کے قریب واقع یہودی بستیاں ٹینک شکن میزائلوں کے حملے کی زد میں رہتی ہیں۔

 پانچ سال قبل بھی  غزہ جانے والی اسرائیل کی ایک فوجی بس پر حماس کی عسکری شاخ عزت الدین الغسان بریگیڈ  نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا جبکہ ایک دیگر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں