موسلا دھار بارشوں کے باعث  مکہ  مکرمہ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت ریاض میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

مکہ مکرمہ  میں  علی الصبح شروع ہونے والی بارش سے سیلاب پیدا ہوا

1927653
موسلا دھار بارشوں کے باعث  مکہ  مکرمہ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت ریاض میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

سعودی  عرب میں  موثر ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث  مکہ  مکرمہ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت ریاض  سمیت   بعض دیگر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

مکہ مکرمہ  میں  علی الصبح شروع ہونے والی بارش سے سیلاب پیدا ہوا۔

حکام نے شہریوں کو  ندی نالوں سے  دور رہنے پر خبردار کیا ہے۔

 ملک کی سرکاری  نیوز ایجنسی ایس پی اے  کی جا نب سے جاری  کردہ  خبر    میں اطلاع دی گئی ہے کہ دارالحکومت ریاض کے بعض محلوں اور  مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ  میں  شدید بارشوں کے باعث تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی جائینگی۔



متعللقہ خبریں