ایران میں فضائی آلودگی کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ

دارالحکومت کا فضائی آلودگی کا انڈیکس اوسطاً 165 کے قریب ہے جو  کہ ہر بڑے چھوٹ   کے لیے "غیر صحت بخش" ہے

1927057
ایران میں فضائی آلودگی کے باعث  تعلیمی سرگرمیوں کو آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ

ایران کے دارالحکومت تہران اور البورز، اصفہان اور قزوین صوبوں کے بعض علاقوں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے آج اور کل کلاسسز  آن لائن جاری رہیں  گی۔

تہران  دفترِگورنر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کا فضائی آلودگی کا انڈیکس اوسطاً 165 کے قریب ہے جو  کہ ہر بڑے چھوٹ   کے لیے "غیر صحت بخش" ہے۔

جس  کے مطابق  وزارت ِ صحت کی تجویز اور ماحولیاتی آلودگی  ہنگامی حالات کے اموری گروپ  کی منظوری  کے ساتھ  صوبے میں حاملہ، 6 سال سے کم عمر یا  پھر پرائمری اسکول میں  زیر تعلیم  بچوں کی ماوں ، 50 سال سے زائد عمر کے، امراض  دل، جگر اور  تنفس   سمیت  ذیابیطس ،  ہائی بلڈ پریشر اور  سرطان کے مریض ملازمین    آج اور کل آن لائن  خدمات فراہم کریں گے۔

تہران  کے  ڈپٹی  گورنر  عابد مالکی  نے  تمام سرکاری اداروں سے اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے  کی ہدایت کی ہے اور عمل  درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف  عدالتی  کاروائی کرنے کا انتباہ  دیا ہے۔



متعللقہ خبریں