مصر میں 5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

قومی فلکیات اور جیو فزکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر اس موضوع پر ایک بیان  جاری کیا ہے

1924185
مصر میں 5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اطلاع ملی ہے کہ  مصر کے جنوبی سینائی صوبے میں 5 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

قومی فلکیات اور جیو فزکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر اس موضوع پر ایک بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح آنے والے زلزلے کا مرکز جنوبی سینائی صوبے کا الطور  شہر تھا۔

ابتدائی اطلاعات  کے مطابق 9.61 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مصری میڈیا  کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت قاہرہ میں بھی محسوس کیے گئے۔



متعللقہ خبریں