بچے ایک بار پھر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے نشانے پر

شام میں شہریوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز  تیار  کرتے ہوئے، شام کے انسانی حقوق کے نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے ایک بار پھر حلب میں ایک لڑکی کو اغوا کر لیا ہے

1922980
بچے ایک بار پھر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے نشانے پر

بچے ایک بار پھر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے نشانے پر ہیں...

شام میں شہریوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز  تیار  کرتے ہوئے، شام کے انسانی حقوق کے نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے ایک بار پھر حلب میں ایک لڑکی کو اغوا کر لیا ہے۔

بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیم 14 سالہ لڑکی کو اپنے مسلح عملے میں شامل کرنے کے لیے اس کے خاندان سے علیحدہ کردیا ہے۔

PKK/YPG برسوں سے دنیا کی نظروں کے سامنے یہ جرم کر رہی ہے۔

دسمبر میں، تنظیم نے تل رفعت اور منبج میں دو 15 سالہ بچوں کو اغوا کیا تھا۔

دہشت گرد تنظیم اپنے اغوا ہونے والے نوجوانوں اور بچوں کو مسلح تربیت فراہم کرنے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے لیے کیمپوں میں لے جاتی ہے۔

بچوں کے خلاف تنظیم کی طرف سے کیے جانے والے جرائم اکثر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں میں جھلکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی "2021 بچوں اور مسلح تنازعات" کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے گزشتہ سال 221 بچوں کو اغوا کیا اور 18 بچوں کو قتل کیا۔



متعللقہ خبریں