لبنان نے طبی فضلہ کو ناکارہ بنانے  کے لیے فرانس  بھیج دیا

ملک بھر کے ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے طبی فضلے، خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے علاج میں اور 2019 سے جمع کیے گئے، بیروت کی بندرگاہ پر خصوصی کنٹینرز میں لاد کر فرانس بھیجا گیا  ہے

1915788
لبنان  نے طبی فضلہ کو ناکارہ بنانے  کے لیے فرانس  بھیج دیا

لبنان نے 3 سال سے جمع 15 ٹن خطرناک طبی فضلہ کو ناکارہ بنانے  کے لیے فرانس  بھیج دیا ہے۔

ملک بھر کے ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے طبی فضلے، خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے علاج میں اور 2019 سے جمع کیے گئے، بیروت کی بندرگاہ پر خصوصی کنٹینرز میں لاد کر فرانس بھیجا گیا  ہے۔

لبنان کے وزیر ماحولیات ناصر یاسین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پہلی بار، تین کنٹینرز پر مشتمل 15 ٹن خطرناک طبی فضلہ یورپ کو تلف کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ یہ ماحولیاتی تباہی کا باعث نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ  فضلہ عام طور پر کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی باقیات پر مشتمل ہوتا ہے، یاسین نے کہا کہ  فضلہ کو تلف کرنے کا کام مذکورہ دوا ساز کمپنیوں نے کیا  ہے

انہوں  نے کہا کہ  ان کے ملک میں ابھی تک طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے، اس کے لیے 1400 ڈگری تک درجہ حرارت والی بھٹیاں ہونی چاہئیں، یاسین نے اس بات پر زور دیا کہ اگر فضلہ کو ملک سے باہر نہ نکالا جائے اور تلف نہ کیا جائے تو یہ  شہریوں کی صحت اور ماحولیات  کے  لیے شدید آلودگی کا باعث بن سکتا ہے۔

وزیر یاسین نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس سے پہلے طبی فضلے کو کیسے ٹھکانے لگایا جاتا تھا۔

 



متعللقہ خبریں