اسرائیل کے لیےجاسوسی،ایران نے 4افراد کو پھانسی دے دی

ان افراد پر عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنےاور اغوا برائے تاوان  کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا

1914361
اسرائیل کے لیےجاسوسی،ایران نے 4افراد کو پھانسی دے دی

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے  لیے جاسوسی کرنے  اور اغوا  برائے تاوان کے جرم میں  چار افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

انتخاب نیوز ایجنسی کے مطابق،  جون میں گرفتار کیے گئے ان افراد کا نام حسین اردو خان زادہ،شاہین ایمانی محمد آباد،میلاد اشرفی اتبتان اور منوچہر شاہ بندی بتائے گئے ہیں۔

ان افراد پر عدالت نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنےاور اغوا برائے تاوان  کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں