ایران نے فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا

ایران، پیرس انتظامیہ کے ایران مخالف اور غیر حقیقی، الزامات کی مذمت کرتا اور انہیں  ناقابلِ قبول قرار دیتا ہے: ایران وزارت خارجہ

1913421
ایران نے فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا

ایران نے، فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے بیانات  کے خلاف ردعمل کے اظہار کے لئے، تہران میں فرانس کے سفیر نکولس روشے کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

ایران وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی وزیر خارجہ کتھرین کولونا  کے اسمبلی میں جاری کئے گئے بیانات ناقابل قبول ہیں اور فرانس پارلیمنٹ  کے، ایرانی حالات سے متعلق اور  ملکی معاملات  میں مداخلت پر مبنی، فیصلے کی اسمبلی سے منظوری کے خلاف ردعمل  کے طور پر سفیر روشے کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سفیر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایران، پیرس انتظامیہ کے ایران مخالف اور غیر حقیقی، الزامات کی مذمت کرتا اور انہیں  ناقابلِ قبول قرار دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور بعض یورپی ممالک انسانی حقوق کے موضوع کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ان ممالک کو ، دیگر ممالک کے قومی حقوق کے خلاف یک طرفہ اور دھونس دھاندلی  کے حامل نقطہ نظر کے ساتھ ، انسانی حقوق کا دعوی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے سفیر موضوع کو پیرس انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔



متعللقہ خبریں