ترک وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات میں مصروفیات

چاوش اولو نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفیدی، ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیوم میکونن اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سیکورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے الگ الگ ملاقات کی

1902586
ترک وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات میں مصروفیات
Borrell-Cavusoglu.jpg
Demeke Mekonnen-Cavusoglu.jpg
Ayman Safadi-Cavusoglu.jpg

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو متحدہ عرب امارات میں دو طرفہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، جہاں وہ سر بنی یاس فورم میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

چاوش اولو نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفیدی، ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیوم میکونن اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سیکورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے الگ الگ ملاقات کی۔

چاووش اولو نے  اپنی ٹویٹ میں کہا  ہےکہ انہوں نے ایتھوپیا کے ہم منصب میکونن سے ملاقات کی  جس دوران  ، "ہم نے جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے اطمینان پر زور دیا جس سے ایتھوپیا میں تنازعات ختم ہوئے۔"

انہوں نے بوریل سے بھی ملاقات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ انہوں نے یوکرین اور مشرقی بحیرہ روم سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک وزیر  نے  بتایا کہ انہوں نے اپنے اردنی ہم منصب صفادی سے سر بنی سوگ فورم میں ملاقات کی۔

"ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔"



متعللقہ خبریں