ایران، زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

زاہدان کے امام جمعہ کے انتباہ کے باوجود کچھ موقع پرست لوگ آس پاس کی گلیوں میں افراتفری اور عدم تحفظ پیدا کرنے کے لیے جمع ہو گئے

1899291
ایران، زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

گزشتہ روز ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

ایران کی سرکاری ایجنسی IRNA کی خبر کے مطابق صوبہ سیستان اور بلوچستان کے شہر زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کیے گئے۔

بتایا گیا کہ جب مظاہرے پرامن طور پر ختم ہوئے تو ایک نقاب پوش گروپ تجہید اسکوائر میں جمع ہوا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے ٹائر جلاتے ہوئے راستوں کو بند  کر دیا اور سڑکوں پر پارک شدہ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

سیستان و بلوچستان کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ " بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ زاہدان کے امام جمعہ کے انتباہ کے باوجود کچھ موقع پرست لوگ آس پاس کی گلیوں میں افراتفری اور عدم تحفظ پیدا کرنے کے لیے جمع ہو گئے، اس دوران نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے متعدد شہری اور سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ "

مقامی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں