بنان میں یضے کی وجہ سے 10 افراد ہلاک جبکہ مزید 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

لبنانی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیضے کی وجہ سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں  اور 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

1896806
بنان میں  یضے کی وجہ سے 10 افراد ہلاک جبکہ مزید 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

لبنان میں 6 اکتوبر سے ہیضے کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

لبنانی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیضے کی وجہ سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں  اور 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس طرح، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیضے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کی تعداد 10 اور ملک میں کیسز کی تعداد 239 ہو گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ یہ کیسز عام طور پر  ملک کے شمال میں  عکر اور طرابلس کے شہروں میں دیکھے گئے ہیں۔

6 اکتوبر کو، وزارت نے اطلاع دی کہ 1993 کے بعد ملک میں ہیضے کا یہ پہلا کیس تھا۔

ملک میں ہیضے سے پہلی موت 12 اکتوبر کو ریکارڈ کی گئی۔

وزیر صحت فراس ابیاد نے 19 اکتوبر کو ایک بیان میں کہا کہ ہیضے کا پھیلاؤ اور اموات  زیادہ تر   پینے کے پانی  سے ہوئی ہیں ۔



متعللقہ خبریں