امریکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو معاہدہ ہوسکتا ہے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ان کا ملک ایک پائیدار جوہری معاہدے  کےلیے پر عزم ہے،اگر عالمی جوہری توانائی ایجنسی تکنیکی امور پر مکمل عمل درآمد کرنے سمیت سیاسی مداخلت سے دور رہے اور امریکہ بھی  سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے

1879876
امریکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو معاہدہ ہوسکتا ہے: ایران

ایرانی  وزیر خارجہ حسین عبدالہیان نے کہا ہے کہ  امریکہ کی سنجیدگی پر جوہری معاہدے  پر عمل درآمد ہو سکتا ہے۔

انتخاب نیوز ایجنسی  کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے  نائجیرئین وزیر خارجہ  جیفری اونیما سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

اس بات چیت میں عبدالہیان نے کہا کہ  ان کا ملک ایک پائیدار جوہری معاہدے  کےلیے پر عزم ہے،اگر عالمی جوہری توانائی ایجنسی تکنیکی امور پر مکمل عمل درآمد کرنے سمیت سیاسی مداخلت سے دور رہے اور امریکہ بھی  سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے۔

نائجیرئین وزیر خارجہ  نے بھی امید ظاہر کی کہامریکہ اس جوہری معاہدے  کو دوبارہ سے بحال کر لےگا۔

 



متعللقہ خبریں