ایران میں شدید سیلاب،اموات کی تعداد 61 ہو گئی

ایرانی ہلال احمر کے صدر مہدی ولی پور نے سرکاری ٹی وی ہر بتایا کہ  سیلاب کی تباہی سے 61 افراد ہلاک اور 32 لاپتہ ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کاروائیاں اور تلاش کا کام جاری ہے

1861583
ایران میں شدید سیلاب،اموات کی تعداد 61 ہو گئی

ایرانی دارالحکومت تہران سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 61 ہو گئی۔

 ایرانی ہلال احمر کے صدر مہدی ولی پور نے سرکاری ٹی وی ہر بتایا کہ  سیلاب کی تباہی سے 61 افراد ہلاک اور 32 لاپتہ ہو چکے ہیں۔

 ولی پور نے مزید بتایا کہ  متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں اور تلاش کا کام جاری ہے ۔

ملکی سرکاری خبر ایجنسی IRNA کے مطابق ہلال احمر کے سیکریٹری یعقوب سلیمانی  نے بتایا ہے کہ 60 صوبوں،140 قصبوں،516 دیہاتوں اور 85 علاقےسیلاب سے متاثر رہے ہیں،1332 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 5215 ہنگامی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں اور اب تک ہمارے ادارے نے27035 افراد کو امداد بھی پہنچائی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں