اسرائیل: ہم نے لبنان کا ڈرون مار گرایا ہے

ائیر کنٹرول یونٹوں نے لبنان سے پرواز لینے والے اور اندازاً "حزب اللہ  سے متعلق" ڈرون طیارے کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے مار گرایا ہے: اسرائیلی فوج

1856499
اسرائیل: ہم نے لبنان کا ڈرون مار گرایا ہے

اسرائیلی فوج نے لبنان  سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون طیارے کو گرانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  ائیر کنٹرول یونٹوں نے لبنان سے پرواز لینے والے اور اندازاً "حزب اللہ  سے متعلق" ڈرون طیارے کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے مار گرایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ڈرون کی تصویر  شئیر کی ہے۔  تصویر کے مطابق  ڈرون  طیارہ سِول ڈرون ہے اور پیشہ وارانہ کیمرے کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 2 جولائی کو بھی لبنان کی سرحد کے قریب واقع اقتصادی  زون کی طرف بھیجے گئے 3 ڈرون طیارے گرانے کا اعلان کیا تھا۔

واقعے کے بعد لبنان حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ڈرون طیاروں کے ساتھ، دونوں ملکوں کے درمیان متنازع بحری علاقے، 'قاریش' پر حملے کی تصدیق کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں