گیسپروم اور ایران پیٹرولیم کے درمیان 40 بلین ڈالر کا سمجھوتہ طے پا گیا

روس انرجی کمپنی 'گیسپروم' اور ایران کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ سمجھوتے کی رُو سے گیسپروم، ایرن کے پیٹرول اور گیس فیلڈوں میں 40 بلین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

1856796
گیسپروم اور ایران پیٹرولیم کے درمیان 40 بلین ڈالر کا سمجھوتہ طے پا گیا

روس انرجی کمپنی 'گیسپروم' اور ایران کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ سمجھوتے کی رُو سے گیسپروم، ایرن کے پیٹرول اور گیس فیلڈوں میں 40 بلین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ایران قومی پیٹرولیم کمپنی اور روس انرجی کمپنی گیسپروم کے حکام نے تہران میں سمجھوتے پر  دستخط کئے ہیں۔

ایران قومی پیٹرولیم کمپنی کے جنرل منیجر محسن خجستہ مہر نے اس سمجھوتے کو "ملک کے پیٹرول سیکٹر میں سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری" قرار دیا ہے۔

خجستہ مہر نے کہا ہے کہ "ایران پیٹرولیم کمپنی اور گیسپروم کے درمیان 40 بلین ڈالر مالیت کا سمجھوتہ  طے پایا ہے۔ اس سمجھوتے کے ساتھ گیسپروم ایران کے شمالی پارس اور خلیج بصرہ  کے جزیرہ قیس کے جوار میں واقع گیس فیلڈوں کی توسیع اور ایران لیکوِڈ گیسLNGمنصوبوں کی تکمیل کے لئے کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی"۔



متعللقہ خبریں