اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے راکٹ ساز کارخانے کو تباہ کر دیا

یہ حملہ رات کے وقت غزہ سے اسرائیل کی جانب داغے گئے  راکٹوں کے جواب میں کیا گیا

1855637
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے  حماس کے راکٹ ساز کارخانے کو تباہ کر دیا

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے جنوب مغربی  علاقے میں حماس  کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارو ں نے  تہہ خانوں میں موجودہ   راکٹ  ساز کارخانے کو  ہدف بنایا ہے۔

بتایا گیا کہ یہ حملہ رات کے وقت غزہ سے اسرائیل کی جانب داغے گئے  راکٹوں کے جواب میں کیا گیا، اور نشانہ بنایا گیا مقام غزہ میں راکٹوں کی تیاری کرنے والے مقامات میں سے  سب سے بڑا تھا۔

حملے کے  بعد علاقے میں  شدید  دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات ہیں تو  ہلاکتوں یا پھر زخمی ہونے  کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل  اعلان کیا تھا کہ غزہ سے جنوبی شہر عسقلان پر داغے گئے 2 راکٹوں میں سے ایک کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا  ہے اور دوسرا عسقلان کے جوار میں  ایک  کھلے  علاقے میں گرا ہے۔

 



متعللقہ خبریں