ایران، ہرمزگان میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز زیر زمین 22 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا

1848036
ایران، ہرمزگان میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ

ایران کے جنوبی شہر  ہرمزگان میں 5.6 کی شدت کا زلزلہ رونما ہوا ہے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی  ایرنا کی خبر کے مطابق  ہرمزگان کی تحصیل بندر چارق میں  صبح 8 بجکر 7 منٹ پر  5.6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 22 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس دوران کسی جانی و مالی نقصان کی  فی الحال اطلاعات نہیں ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں