اقوام متحدہ: لیبیا مشن ملک میں نفرت انگیز زبان کی مذمت کرتا ہے

ملک میں تنفر آمیز زبان، گروہ بندی کرنے،  بدنام کرنے اور تحقیر کے لئے استعمال کی جا رہی ہے: اقوام متحدہ لیبیا مشن

1845313
اقوام متحدہ: لیبیا مشن ملک میں نفرت انگیز زبان کی مذمت کرتا ہے

اقوام متحدہ کے لیبیا مشن UNSMILنے ملک میں نفرت انگیز بیانات کی مذمت کی ہے۔

UNSMIL نے "بین الاقوامی نفرت انگیز بیانات کے خلاف جدوجہد کے دن" کی مناسبت سے ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں لیبیا میں تنفر آمیز زبان کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے ملک میں تنفر آمیز زبان، گروہ بندی کرنے،  بدنام کرنے اور تحقیر کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ UNSMIL تمام شہریوں کے پُر امن اظہارِ رائے کے حق کا احترام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل کمیٹی نے 18 جون کو تنفر آمیز زبان کے خلاف جدوجہد کا عالمی دن اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں